• Dublin, United States
  • |
  • May, 4th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان، تابکاری سےآلودہ پانی کا سمندری اخراج بجلی بندش کی وجہ سے روک دیا گیاتازترین

April 24, 2024

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کے سونامی سے متاثرہ فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئرپاورپلانٹ سے تابکاری سےآلودہ پانی کا سمندری اخراج بدھ کو بجلی کی بندش کی وجہ سے روک دیا گیا۔ قومی خبرایجنسی کیوڈو نےپلانٹ آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کھدائی کے دوران ڈائیچی پلانٹ میں بجلی کی ایک تارکو نقصان پہنچنے سے مقامی وقت صبح 10بج کر43 منٹ پربجلی بند ہوگئی تھی۔

ٹیپکو نے دعویٰ کیا کہ ری ایکٹرزاوراستعمال شدہ ایندھن کے اسٹوریج ٹینک کو ٹھنڈا کرنے کا نظام بجلی کے تعطل سے متاثر نہیں ہوا۔