کیف(شِنہوا) یوکرین کے مشرقی شہر خارکیف پر روس کے ڈرون حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور12 زخمی ہو گئے۔ خارکیف کے میئرایگور تیریخوف نےایک ٹیلی گرام پوسٹ میں بتایا کہ ڈرونز نے خارکیف میں ایک 14 منزلہ رہائشی عمارت سمیت نجی مکانات اور اپارٹمنٹس کو نشانہ بنایا۔
حملے کے بعد خارکیف کے کچھ علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی۔