• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

گزشتہ 5 برس یادگار اور غیرمعمولی تھے، شی جن پھنگتازترین

October 16, 2022

بیجنگ (شِنہوا) شی جن پھنگ نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 19 ویں قومی کانگریس کے بعد سے 5 برس واقعی یادگار اور غیرمعمولی رہے ہیں۔

شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قو می  کانگریس کے افتتاحی اجلاس میں پیش کردہ ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ جماعت کی مرکزی کمیٹی نے ایک صدی میں نظر نہ آنے والی عالمی تبدیلیوں کے دوران قومی حیات نو کی حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے جماعت اور ملکی مقاصد کو آگے بڑھانے کے لئے بڑے اسٹریٹجک منصوبے بنائے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت کی مرکزی کمیٹی نے پوری جماعت ، فوج اور چینی عوام کو یکجا کیا اور سنگین، پیچیدہ عالمی امور، بے پناہ خطرات اور مشکلات کا مئو ثر طریقے سے جواب دینے میں ان کی رہنمائی کی۔

شی جن پھنگ نے کہاکہ بڑی کوششوں اور عزم سے ہم نے نئے دور میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کو مسلسل آگے بڑھایا ہے۔