غزہ/رم اللہ(شِنہوا)غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران کم از کم 16 فلسطینی زخمی ہو گئےہیں۔
غزہ میں حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کے مطابق محصور ساحلی انکلیو میں غزہ اور اسرائیل کو الگ کرنے والی مشرقی باڑ میں تعینات اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں کم از کم نو فلسطینی زخمی ہوئے۔
غزہ میں مقیم فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ درجنوں مقامی نوجوانوں نے غزہ کے مشرقی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے خلاف مغربی کنارے میں جاری خلاف ورزیوں پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے گاڑیوں کے ناکارہ ٹائر جلائے اور اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا جنہوں نےمظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر فائرنگ کی اور آنسو گیس کے شیل پھینکے۔
رم اللہ میں فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق مغربی کنارے کے کفر قدوم گاؤں میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران کم از کم سات فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فورسز نے آنسو گیس پھینکی اور گولیاں چلائیں جس سے کم از کم سات زخمی ہوئےاوردیگرسانس گھٹںےکے مسائل سے دوچار ہوئے۔