گوانگژو (شِنہوا)امریکن چیمبر آف کامرس ان ساؤتھ چائنہ (ایم چیم ساؤتھ چائنہ) کی جانب سے کیے گئے ایک سروے کے مطابق 183 کمپنیوں میں سے زیادہ ترنے چینی مارکیٹ کی ترقی کے بارے میں اپنی امید کا اظہار کیا ہے۔
منگل کو جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ان میں سے 76 فیصد کمپنیاں رواں سال کے دوران چین میں دوبارہ سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہیں۔ 2024 میں چین میں دوبارہ سرمایہ کاری کی خواہاں 45 فیصد کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ بنیادی طور پر فروخت، مارکیٹنگ اور کاروبار کی ترقی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں ۔ دیگر اہم شعبوں میں تحقیق وترقی، آٹومیشن اور پیداواری ترقی شامل ہیں۔
چین کے جنوبی خطے کی کاروباری صورتحال پر سالانہ خصوصی رپورٹ کو ملک کے مجموعی کاروباری ماحول سے متعلق معلومات کا اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ ایم چیم ساؤتھ چائنہ کی جانب سے یہ 20ویں سالانہ رپورٹ ہے۔
رپورٹ میں جن اداروں کی رائے لی گئی ہے ان کا تعلق امریکہ، چین، یورپی یونین اور دیگر ممالک اور خطوں سے ہے، جن میں سے مکمل غیر ملکی ملکیتی اداروں کی تعداد نصف سے زیادہ ہے۔اس سروے میں شامل امریکی کمپنیوں کی تعداد تقریباً نصف ہے۔