بیجنگ(شِنہوا)دنیابھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 60 کروڑ 86 لاکھ 10 ہزار 78 ہوگئی ہے۔جان ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کی جانب سے پیر کو صبح 10 بجے پاکستانی وقت پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ 9 کروڑ 52لاکھ 50 ہزار 705 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔
بھارت 4 کروڑ 45 لاکھ 580 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا جبکہ فرانس 3 کروڑ 48 لاکھ 98 ہزار 909 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔
برازیل 3 کروڑ 45لاکھ 16 ہزار 739 مصدقہ کیسز کے ساتھ چوتھے ، جرمنی 3 کروڑ 24 لاکھ 52 ہزار 250 مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں اور جنوبی کوریا 2 کروڑ 40 لاکھ 41 ہزار 825 مصدقہ کیسز کےساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
برطانیہ 2 کروڑ 37لاکھ 71 ہزار 572 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتواں ، اٹلی 2 کروڑ 20 لاکھ 47 ہزار 192 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھواں جبکہ جاپان 2 کروڑ 15 لاکھ 6 ہزار 327 مصدقہ کیسز کے ساتھ نواں شدید متاثرہ ملک ہے۔