• Dublin, United States
  • |
  • May, 10th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 61 کروڑ48 لاکھ 66 ہزار 667 ہوگئیتازترین

September 27, 2022

بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 25 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 61 کروڑ48 لاکھ 66 ہزار 667 ہوگئی۔

امریکہ 9 کروڑ60 لاکھ  65 ہزار 161 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ45 لاکھ 68 ہزار 114 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 53 لاکھ  4 ہزار 648 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔

برازیل میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 46 لاکھ  24 ہزار 427 جرمنی میں 3 کروڑ 29 لاکھ 52 ہزار 50، جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 46 لاکھ 20 ہزار128 اور برطانیہ میں 2 کروڑ 38 لاکھ 40 ہزار 524 تک پہنچ گئی ہے۔

اٹلی میں 2 کروڑ 22 لاکھ 84 ہزار 812 اور جاپان میں 2 کروڑ 10 لاکھ 13 ہزار 547 مصدقہ کیسز ہیں۔