بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 5 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔
دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 60 کروڑ43 لاکھ 90 ہزار 381 ہوگئی۔
امریکہ 9 کروڑ47 لاکھ 48 ہزار 404 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ44 لاکھ 62 ہزار 445 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 47 لاکھ 80 ہزار 903 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔
برازیل میں مصدقہ کیسز کی تعداد 3 کروڑ 44 لاکھ 56 ہزار 145 جرمنی میں 3 کروڑ 22 لاکھ 47 ہزار 828، برطانیہ میں 2 کروڑ 37 لاکھ 38 ہزار 76 اور جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 36 لاکھ 6 ہزار 740 تک پہنچ گئی ہے۔
اٹلی میں 2 کروڑ 19 لاکھ 38 ہزار 269 اور جاپان میں 1 کروڑ 94 لاکھ 60 ہزار 588 مصدقہ کیسز ہیں۔