• Dublin, United States
  • |
  • May, 12th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین،پہلی سہ ماہی کے دوران کاروں کی برآمدات میں 33.2 فیصد اضافہتازترین

April 22, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین سے رواں سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں کاروں کی برآمدات میں گزشتہ سال  کی نسبت 33.2 فیصد اضافہ ہوا۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمار کے مطابق ملک نے اس عرصے کے دوران 13 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ گاڑیاں برآمد کیں۔

اس عرصے کے دوران خاص طور پرتقریباً 3 لاکھ 7 ہزار نئی توانائی گاڑیاں  برآمد کی گئیں جوگزشتہ سال کی نسبت23.8 فیصد زیادہ ہیں۔

صرف مارچ میں چین کی کاروں کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 37.9 فیصد اضافے سمیت نئی توانائی گاڑیوں کی برآمدات میں بھی 59.4 فیصد اضافہ ہوا۔