• Dublin, United States
  • |
  • May, 12th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صوبےجیانگ سو کی بیرونی تجارت میں پہلی سہ ماہی کے دوران 9.1 فیصد اضافہتازترین

April 22, 2024

نان جنگ (شِنہوا)چین کے مصنوعات سازی کے مرکز مشرقی صوبہ جیانگ سو کی 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران بیرونی تجارت کی مالیت 13 کھرب یوآن (تقریباً 179.5 ارب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 9.1 فیصد زیادہ ہے۔

صوبے کی برآمدات گزشتہ برس کے اسی مدت کی نسبت 7.5 فیصد اضافے سے 829.12 ارب یوآن تک پہنچ گئیں جبکہ درآمدات 12 فیصد بڑھ کر 467.99 ارب یوآن رہی۔

جیانگ سو کی بیرونی تجارت میں نجی اداروں کا بڑا حصہ رہا  ابتدائی 3 ماہ میں درآمد اور برآمد کا حجم 598.82 ارب رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 20.7 فیصد زائد اور صوبے کی مجموعی بیرونی تجارت کا 46.2 فیصد ہے۔

جیانگ سو کی اہم برآمدی اشیاء میکنیکل اور الیکٹریکل مصنوعات رہیں، پہلی سہ ماہی میں 569.93 ارب یوآن مالیت کا مکینیکل اور الیکٹریکل سامان برآمد کیا گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 8.9 فیصد اضافہ ہے۔