• Dublin, United States
  • |
  • May, 12th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صوبے آنہوئی میں زیر تعمیر مکان گرنے سے 4 افراد ہلاکتازترین

April 23, 2024

ہیفے(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ آنہوئی کی جیانگ کو ٹاؤن شپ میں ایک زیر تعمیر مکان گرنے سے چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

مقامی حکومت نے  منگل کو بتایا کہ مکان منہدم ہونے کا واقعہ گزشتہ روز دوپہر تقریباً ایک بج کر 30 منٹ پر پیش آیا۔

حکومت کے مطابق تین افراد جائے وقوعہ پر  اور ایک طبی امداد کے دوران دم توڑ گیا جبکہ  دو زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ حادثہ کنکریٹ بھرائی کے دوران کرین آپریٹر کی غلطی کے باعث پیش آیا جس میں کرین کی بالٹی غلطی سے گھر کے  ڈھانچے کے کالم سے ٹکرا گئی جس سے دیوار گر گئی۔

کرین آپریٹر کو مقامی پبلک سیکیورٹی حکام نے حراست میں لے لیا ہے جبکہ حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے۔