• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کا کشتی حادثے پر نائیجیرین صدر سے اظہار تعزیتتازترین

October 15, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے نائیجیریا میں کشتی الٹنے کے واقعہ پر اپنے نائیجیرین ہم منصب محمد بوہاری کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ نائیجریا کی جنوبی ریاست انامبرا میں کشتی الٹنے کے باعث ہونیوالے بھاری جانی نقصان کے بارے میں سن کر انہیں بہت صدمہ پہنچا۔

شی جن پھنگ نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے متاثرین کیلئے گہری تعزیت اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔