شنگھائی(شِہنوا)چینی سائنسدانوں کے ایک گروپ نے کپڑے کی ایک نرم اور انعکاس ہوا رکھنے والی قسم دریافت کرلی ہے،جو نہ صرف توانائی کوجذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ یہ ذاتی استعمال کی برقی اشیاء جیسا کہ سمارٹ فونز اور گھڑیوں کو توانائی بھی پہنچا سکتا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق روایتی مائع الیکٹرولائٹس کی جگہ پولیمر جیل روایتی الیکٹرو لائٹس کا استعمال ایک انتہائی موثر حکمت عملی ہے،جس سے پہنننے کے طورپر استعمال ہونے والی بیٹرویوں کو چارج کیا جا سکتا ہے۔
تاہم پولیمر جیل الیکٹرولائٹ اور الیکٹروڈ کے درمیان جوڑ پر تھوڑی سی مقدار میں نمی آنے سے الیکٹرو کیمیکل کی کارکردگی پرفرق پڑتا ہے، خاص طور پر جب بیٹری خراب ہورہی ہو۔
فوڈان یونیورسٹی کے محققین نے الیکٹروڈ ڈیزائن کے اندر ایسے چینل ڈھانچے بھی تیار کیے ہیں جو کہ ایک جدید طریقہ ہے اور یہ قریبی اور پائیدار ربط پیداکرتاہے اور پہننے کے قابل بیٹریوں کی کارکردگی اوران پرانحصار کو بڑھاتا ہے۔
ماہرین نے قدرتی رجحانات سے متاثر ہو کر یہ ایجاد کی ہے،جس میں پودوں کی بیلوں اور ان کے تنوں کے مضبوط ربط سے رہنمائی لی گئی ہے جو متعدد الیکروڈ ریشوں کی صورت میں ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں اور آپس میں منسلک چینلز بناتے ہیں ۔ہر ایک الیکٹروڈ فائبر کی سطح کو نیٹ ورک چینلز کے ساتھ ڈیزائن کیا گیاہے۔
رواں ہفتے جریدے جرنل نیچر میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق مونومر محلول کا منسلک چینلز کے ساتھ امتزاج کیا گیا اور پھر ایک جیل الیکٹرولائٹ بنانے کے لیے نیٹ ورک چینلزسے اسے ملایا گیا۔
ٹیم نے کئی کلومیٹرطویل اور اعلی توانائی کی حامل فائبر لیتھیم آئن بیٹریاں بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے جو ڈرون جیسے برقی آلات کو مؤثر طریقے سے توانائی فراہم کر سکتی ہیں۔