• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی ریاستی کونسل کی جانب سے عہدیداروں کی تقرریاں ، کئی عہدوں سے فارغتازترین

March 27, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل نے متعدد عہدیداروں کی تقرریوں سمیت  کئی کو عہدوں سے ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔

ژو تیان کو ہنگامی انتظامات کا نائب وزیر اور نیشنل فائر اینڈ ریسکیو ایڈمنسٹریشن کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ تاؤ لنگ کو پیپلز بینک آف چائنہ کا ڈپٹی گورنر تعینات کردیا گیا ہے۔

سونگ ہونگ کن کو قومی توانائی انتظامیہ کا نائب سربراہ مقررکیا گیا ہے۔

ژانگ من کو چین کی زلزلہ انتظامیہ کا نائب سربراہ اور ژانگ لی چھون کو وانگ شوگو کی جگہ شیان جیاؤتونگ یونیورسٹی کا صدر مقررکیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق سن یاؤ کو نائب وزیرتعلیم اور ژانگ یوڈونگ کو سائنس و ٹیکنالوجی کے نائب وزیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

چھن یوآن فینگ کو ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے نائب سربراہ اور چھوسر کو نیشنل فائر اینڈ ریسکیو ایڈمنسٹریشن کے سربراہ کے عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ما جون کو بیجنگ نارمل یونیورسٹی کے صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔