• Dublin, United States
  • |
  • May, 19th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ کی تھائی ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکبادتازترین

May 06, 2024

بیجنگ(شِنہوا)  چین کے  وزیر خارجہ وانگ یی نے ماریس سانگیام پونگسا کو تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

 مبارکباد کے اپنے پیغام میں وانگ  نے کہا کہ چین اور تھائی لینڈ قریبی اور دوست پڑوسی ملک اور چین اور تھائی لینڈ ایک خاندان ہیں جن کے عوام ایک دوسرے سے مضبوط رشتے میں جڑے ہوئے ہیں۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ نومبر 2022 میں صدر شی جن پھنگ کے تھائی لینڈ کے تاریخی دورے کے بعد سے، دو طرفہ تعلقات ہم نصیب مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کے ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں۔