• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات، قیام امن میں نمایاں کردار پر چین کی تعریفتازترین

January 31, 2024

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 78 ویں اجلاس کے صدر ڈینس فرانسس سے ملاقات کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے کہا کہ چین کثیرالجہتی کا پرزور حامی، اقوام متحدہ کے چارٹر کا مضبوط محافظ اور عالمی الاقوامی قانون پر سختی سے عملدرآمد کرنے والا ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے منشور کے تحت زیادہ فعال اور اہم کردار ادا کرکے عالمی نظامِ حکمرانی اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار میں تعاون کرے گا۔

وانگ نے اس بات تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کا سمٹ آف دی فیوچر ستمبر میں ہوگا ،چین پرامید ہے کہ سربراہ اجلاس موجودہ عالمی مسائل کا عملی حل پیش کرے گا۔

وانگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد 2758 کی منظوری کے بعد سے اقوام متحدہ اور اس کی ذیلی اداروں نے اس پر عملدرآمد کیا ہے۔ ایک چین اصول پر اقوام متحدہ اور اس کی ذیلی اداروں کے تعاون کو چین سراہتا اور ان تمام بیانات اور اقدامات کی مخالفت کرتا ہے جو قرارداد سے مطابقت نہیں رکھتے۔

اس موقع پر ڈینس فرانسس  نے کہا کہ اقوام متحدہ نے ہمیشہ ایک چین اصول کی پاسداری کی ہے۔ کثیرالجہتی اور اقوام متحدہ کے امور میں چین کے طویل مدتی تعاون کو اقوام متحدہ سراہتا اور چین کے اہم اقدامات اور تجاویز پر غور کرتا ہے۔

فرانسس نے کہا کہ نومبر میں سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران چین نے فلسطین۔ اسرائیل تنازع کے آغاز کے بعد سلامتی کونسل میں پہلی قرارداد منظور کی۔ چین نے قیام امن میں نمایاں کردار ادا کیا اور اقوام متحدہ موجودہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں چین سے تعاون وسیع کرنے کو تیار ہے۔