• Dublin, United States
  • |
  • May, 8th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نائب صدر کی بین الاقوامی باغبانی نمائش 2024 چھنگ دو کی افتتاحی تقریب میں شرکتتازترین

April 26, 2024

چھنگ دو(شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں بین الاقوامی باغبانی نمائش 2024 چھنگ دو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے نائب صدر ہان نے کہا کہ چین ایک بہتر وطن اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کے لیے دیگر تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے مسلسل ماحول دوست ترقی کو فروغ دیا ہے، دنیا بھر میں نئے جنگلاتی علاقوں میں اس کا حصہ تقریباً ایک چوتھائی ہے اور اس نے بنی نوع انسان کی پائیدار ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کی تجدید کے لیے تمام فریقین سے مشترکہ کوششوں کا مطالبہ کرتے ہوئے چینی نائب صدرنے کہا کہ دنیا کو آج بھی ماحولیاتی تبدیلیوں اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ جیسے مسائل کا سامنا  ہے اور اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے ایک طویل راستہ طے کرنا باقی ہے۔