• Dublin, United States
  • |
  • May, 13th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی خلائی مشن شینژو -18 کے خلا بازوں کے لیے الوداعی تقریب کا انعقادتازترین

April 25, 2024

جیوچھوان(شِنہوا)چین کے عملہ بردارخلائی مشن شینژو -18 کے تین خلا بازوں کے لیے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 

چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق شمال مغربی جیوچھوان کے سیٹلائٹ لانچ سنٹر میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ چین کے عملہ بردار خلائی پروگرام کے کمانڈر انچیف شوشیوچھیانگ کے حکم پرتینوں خلاباز یی گوآنگ فو،لی کونگ اور لی گوآنگ سو شام 6 بج کر10 منٹ (بیجنگ ٹائم) پرروانہ ہوئے۔

شینژو-17 کا عملہ تقریباً چھ ماہ سے تیان گونگ خلائی سٹیشن پر موجود ہے  اور شینژو-18 کے عملے کے استقبال کی تیاریاں کررہا ہے۔

شینژو -18 خلائی جہاز رات 8بج کر 59 منٹ (بیجنگ ٹائم) پرخلا میں روانہ کیا جائے گا،اور اس کا عملہ چھ ماہ تک خلامیں رہے گا۔