• Dublin, United States
  • |
  • May, 13th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی خلابازوں کا قومی خلائی دن کے موقع پرخلا سے مبارکبادکا پیغامتازترین

April 24, 2024

جیوچھوان (شِنہوا) چین کے خلائی اسٹیشن پرموجود چینی خلابازوں نے قومی خلائی دن کے موقع پر بدھ کوویڈیوکے ذریعے مبارکبادکا پیغام دیاہے،جس میں انہوں نےمادروطن اوراس کی خلائی صنعت کی خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ۔

خلائی جہازشین ژو-17کےعملےکےارکان تانگ ہونگبو،تانگ شینگ جی اور جیانگ شِن لِن خلا میں پانچ ماہ سے زیادہ عرصہ سے مقیم ہیں،جن کی 30 اپریل کو شمالی اندرونی منگولیا خوداختیارعلاقے میں ڈونگ فینگ کی لینڈنگ سائٹ پر واپسی طے ہے۔

تین رکنی عملے کےکمانڈرتانگ ہونگبو نے اپنے پیغام میں کہا کہ 54 سال قبل اسی دن چین کا پہلا سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا،جس سے "مشرق سرخ ہے" کی موسیقی پوری دنیا میں گونج اٹھی تھی،جوچینی عوام کے لیے وسیع خلا میں دریافتوں کے لیے ایک واضح پیغام تھا۔