• Dublin, United States
  • |
  • May, 12th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی جدیدیت میں لوگوں کی فلاح و بہبود انتہائی اہمیت کی حامل ہے، صدر شیتازترین

April 23, 2024

چھونگ چھنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چینی جدیدیت میں لوگوں کی فلاح و بہبود انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

یہ بات صدر شی نے  چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ میونسپلٹی کے معائنہ کے دورے کے دوران جیولونگ پو ضلع میں ایک کمیونٹی کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ اس علاقے نے ایک نئی شکل اختیار کر لی ہے جہاں حالات بہتر ہیں۔

اس موقع پر صدر شی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ لوگ خوشگوار زندگی گزاریں۔