• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی بحریہ کے بحری جہاز کمبوڈیا، مشرقی تیمورکا دورہ کریں گےتازترین

May 09, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چینی بحریہ کے بحری جہاز چھی جی گوانگ اورجنگ گانگ شان مئی کےشروع سے جون کے وسط تک کمبوڈیا اور مشرقی تیمور کا دورہ کریں گے۔

چین کی وزارت دفاع کے مطابق یہ دورے بحریہ کے  تربیتی پروگرام کے شیڈول کا حصہ ہوں گے جس کے دوران کمبوڈیا اور دیگر ممالک کے   کیڈٹس  چینی کیڈٹس کے ساتھ مشقیں  کرینگے۔

وزارت نے کہا ہے کہ  اس مشن کا مقصد بحریہ کے کیڈٹس کی عملی آپریشن کی صلاحیتوں کو بڑھانے سمیت دونوں ممالک کی بحری افواج کے ساتھ چینی بحریہ کے عملی تعاون اور باہمی اعتماد کو بھی  مضبوط بنانا ہے۔