بیجنگ (شِنہوا) چین میں تیل و گیس پیدا کرنے والی معروف کمپنی چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن (سی این او او سی) کی آمدن میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ برس کی نسبت 84 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
شنگھائی اسٹاک ایکسچینج میں کمپنی کے جمع کرائے گئے بیان کے مطابق اس عرصے میں کمپنی کی آپریٹنگ آمدن 202.36 ارب یوآن (29.55 ارب امریکی ڈالرز) ہوچکی ہے۔
درج شدہ کمپنی کے شیئر ہولڈرز کا خالص منافع 71.89 ارب یوآن رہا جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 116 فیصد زائد ہے۔
سی این او او سی نے اس مستحکم کارکردگی کی وجہ ذخیرہ اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ بڑے منصوبوں، سائنسی و تکنیکی اختراعات اور سبز ترقی کے فروغ کی کوششوں کو قرار دیا ہے۔