• Dublin, United States
  • |
  • May, 13th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، صوبائی سطح کے 12 اہلکاروں کو نظم و ضبط کے نگران اداروں کے ذریعے سزاتازترین

April 24, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین میں رواں  سال کی پہلی سہ ماہی میں صوبائی یا وزارتی سطح کے 12 اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر1 لاکھ 21 ہزار اہلکاروں کو تادیبی خلاف ورزیوں یا بدانتظامی  پر سزا ئیں دی گئیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپیکشن کی طرف سے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس عرصے کے دوران چین بھر میں نظم و ضبط کے معائنہ اور نگران ایجنسیوں نے مبینہ خلاف ورزیوں کے 1 لاکھ 49 ہزار کیسز کی تحقیقات شروع کیں جن میں 16 صوبائی یا وزارتی سطح کے اہلکار شامل تھے۔ 

نگرانی کے قومی کمیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں ملک بھر میں نظم و ضبط کے معائنہ اور نگران حکام کو  8لاکھ سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں جن میں قانونی خلاف ورزیوں کے 4 لاکھ سے زیادہ شواہد سے اکھٹے گئے۔