• Dublin, United States
  • |
  • May, 13th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، شنشی صوبے کی کول بیڈ میتھین کی پیداوار میں اضافہ ہوگیاتازترین

April 24, 2024

تائی یوآن (شِنہوا) چین میں کوئلہ سے مالا مال صوبے شنشی میں رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران غیرروایتی شکل میں3ارب 7کروڑکیوبک میٹر قدرتی گیس(کول بیڈ میتھین) نکالی گئی،جوگزشتہ سال کے مقابلے میں 11.8فیصد زیادہ اور ملک کی کل پیداوارکا تقریباً 80.8 فیصد ہے۔

توانائی بیوروکے عہدیدارکانگ یی نے بدھ کویہاں بتایا کہ شنشی میں کول بیڈ میتھین کے ذخائر اور پیداوارمیں نمایاں اضافہ ہوا اور2023 کے دوران صوبے کی میتھین کی سالانہ پیداوارمیں 2015 کے مقابلے میں 249 فیصد تک اضافہ ہوا۔

کوئلے کے ساتھ ضمنی طور پرحاصل ہونے والی کول بیڈ میتھین کااستعمال، کان کنی میں خطرات کو کم کرنے، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی  اور گیس کی قلت کم کرنے میں مدد گارہے۔