جنان (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کی زرعی برآمدات سال 2022 کے دوران ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جو کہ مسلسل 24 برسوں سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔
چھنگ ڈاؤ کسٹمز اورجنان کسٹمز کے اعداد و شمارکے مطابق سال 2022 کے دوران شان ڈونگ کی زرعی برآمدات 139.4 ارب یوآن (تقریباً 20.62 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.6 فیصد زائد ہیں۔
یہ چین کی زرعی برآمدات کی مجموعی مالیت کا 21.3 فیصد ہے۔
بنیادی طور پر گزشتہ سال شان ڈونگ میں زرعی مصنوعات جاپان، جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم اور یورپی یونین کو برآمد کی گئی ہیں ۔
آبی مصنوعات، سبزیوں اور خوردنی پھپھوندی کی برآمدی قیمت شان ڈونگ میں زرعی مصنوعات کی مجموعی برآمدی قدر کا 45.5 فیصد ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق شان ڈونگ کی غیرملکی تجارت کی مالیت سال 2022 کے دوران 33 کھرب 30 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو ایک مزیدریکارڈ بلند سطح ہے جس میں گزشتہ سال کی نسبت 13.8 فیصد اضافہ ہوا۔