بیجنگ(شِنہوا)چین میں رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات اور ملبوسات کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران ملک میں ٹیکسٹائل کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 6.9 فیصد اضافہ کے ساتھ 1 کھرب 25 ارب 70 کروڑ امریکی ڈالر ہو گئی ہیں۔
چین میں ملبوسات اور دیگر لوازمات کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 6.4 فیصد اضافہ کے ساتھ 1 کھرب 47 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جن میں سے ملبوسات کی برآمدات 1 کھرب 30 ارب 40 کروڑ ڈالر ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت 10.3 فیصد زیادہ ہیں۔
جنوری تا اکتوبر کی مدت میں چین میں بڑی ٹیکسٹائل کمپنیوں کی مشترکہ آپریٹنگ آمدن گزشتہ سال کی نسبت 1.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 42 کھرب 80 ارب یوآن(تقریباً 6 کھرب 11 ارب 65 کروڑ امریکی ڈالر )تک پہنچ گئی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق ایک سال قبل اسی مدت کے دوران ملک میں مصنوعات کی آن لائن خوردہ فروخت میں 5.3 فیصد اضافہ ہوا تھا۔