• Dublin, United States
  • |
  • May, 8th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،ریاستی کونسل کا مختلف عہدے داروں کی تقرری اور برطرفیوں کا اعلانتازترین

April 26, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل نے جمعہ کو کئی عہدیداروں کی تقرری اور برطرفیوں کا اعلان کیا۔

اعلان کے مطابق ما وین ہوئی کو نیشنل آڈٹ آفس کا ڈپٹی آڈیٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔

شو شیاؤ لان کو صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا  جبکہ لیو وی پھنگ کو آبی وسائل کے نائب وزیر کے عہدے  اور شو ژان بن کو نیشنل ڈیفنس  کی سائنس، ٹیکنالوجی اور صنعت کی ریاستی انتظامیہ کے نائب سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔