• Dublin, United States
  • |
  • May, 2nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،پہلی سہ ماہی میں سرحد پار سفری دوروں کی تعداد14کروڑ10لاکھ سے تجاوز کرگئیتازترین

April 18, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین کی سرحدی گزرگاہوں سے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں اندرون وبیرون ملک کیے گئے سفری دوروں کی تعداد14کروڑ10لاکھ سے زیادہ رہی۔

امیگریشن کے قومی ادارے( این آئی اے) نے جمعرات کوایک بیان میں بتایا کہ  یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 117 فیصد سے زیادہ ہے۔

بیان کے مطابق مین لینڈ کے شہریوں کی جانب سے 6کروڑ 95لاکھ 40ہزار سرحد پارسفری دورے کیے گئے،جبکہ ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے رہائشیوں کی جانب سے کیے گئے سفری دوروں کی تعداد5کروڑ91لاکھ10ہزار سے زیادہ رہی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مجموعی تعداد میں غیر ملکی شہریوں کے 1کروڑ30لاکھ سے زیادہ دورے بھی شامل ہیں، جو 2023 کی اسی مدت کے مقابلے میں 305 فیصد زیادہ ہیں۔