• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ڈونگ جی میں موسم بہار تہوار کے نزدیک مچھلی منڈی عروج پرتازترین

January 12, 2023

فویوآن (شِنہوا) چینی قمری سال نو کے قریب آتے ہی چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر فویوآن میں ڈونگ جی مچھلی منڈی اپنے عروج پر پہنچ رہی ہے۔ یہاں یومیہ آن لائن فروخت 3 لاکھ یوآن (تقریباً 44 ہزار 307 امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی ہے۔ ڈونگ جی کے لفظی معنی انتہائی مشرق کے ہیں۔

چین کے انتہائی مشرق میں واقع شہر فویوآن کو "چین میں میٹھے پانی کی مچھلیوں کا دارالحکومت" بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں کے دریاؤں میں مچھلی وافر تعداد میں پائی جاتی ہے۔ ڈونگ جی کی مچھلی منڈی مقامی حکومت کے تعاون سے تعمیر کی گئی ہے۔ یہ چین میں میٹھے پانی کی مچھلی کی  اہم منڈیوں میں ایک بن چکی ہے۔

 

چین،شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر فویوآن کی ڈونگ جی مچھلی منڈی کا ایک نظارہ ۔(شِنہوا)

 

چین،شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر فویوآن کی ڈونگ جی مچھلی منڈی میں مچھلی کی مصنوعات کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِنہوا)

 

چین،شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر فویوآن کی ڈونگ جی مچھلی منڈی میں مچھلی کی مصنوعات (دائیں سامنے) کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِنہوا)

 

چین،شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر فویوآن کی ڈونگ جی مچھلی منڈی میں مچھلی کی مصنوعات گاڑی میں لادی جارہی ہیں۔ (شِنہوا)