• Dublin, United States
  • |
  • May, 10th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نےتین نئے سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیئے ہیںتازترین

September 27, 2022

تائی یوان(شِنہوا)چین نے ایک لانگ مارچ- 6 راکٹ کےذریعے تین سیٹلائٹ خلا میں بھیج  دیئے ہیں ۔

یہ راکٹ بیجنگ وقت کے مطابق منگل کوصبح 7 بج کر 50 منٹ پر شمالی صوبہ شنشی کے تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کئے گئے،اوراس کے ذریعے شی یان-16اے، شی یان -16بی اور شی یان -17 سیٹلائٹس کو طے شدہ مدار میں بھیج دیا گیا ۔

چینی زبان میں شی یان کا مطلب تجربہ ہے۔ یہ تینوں شی یان سیٹلائٹ زمین کے سروے، شہری منصوبہ بندی اور آفات سے بچاؤ اور اس کی شدت میں کمی کےلیے ڈیٹا فراہم کر یں گے۔

لانچ سینٹرکے مطابق یہ لانگ مارچ سیریز کیرئیرراکٹس کا440 واں مشن تھا۔