• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے نیا ریموٹ سینسنگ سٹیلائٹ گروپ خلا میں بھیج دیاتازترین

September 06, 2022

شی چھانگ (شِنہوا) چین نے لانگ مارچ۔ 2 ڈی کیرئیر راکٹ لانچ کر تے ہو ئے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ گروپ خلا میں بھیج دیا ہے۔

یہ یاؤ گان۔ 35 خاندان سے تعلق رکھنے والا 5 واں گروپ ہے۔ سیٹلائٹس نے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے منگل کے روز  دوپہر 12 بجکر 19 منٹ (بیجنگ وقت) پر اڑان بھری اور مقررہ مدار میں داخل ہوگیا۔

ان کا استعمال بنیادی طورپرسائنسی تجربات، زمینی وسائل کے سروے، زرعی مصنوعات کی پیداوار کا تخمینہ لگانے ، آفات کی روک تھام اور اس میں کمی کے لئے کیا جائے گا۔

یہ مشن لانگ مارچ کیریئر راکٹس کی 436 ویں پرواز تھی۔