• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے نیا ماحولیاتی سٹیلائٹ روانہ کر دیاتازترین

October 14, 2022

تائی یوآن (شِنہوا) چین نے شمالی صوبہ شنشی میں واقع تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ مرکز سے آفات میں کمی، ہنگامی اقدامات اور ماحولیات کی نگرانی کے لیے ایک نیا سیٹلائٹ روانہ کیا ہے ۔

سیٹلائٹ ایس ۔ ایس اے آر 01 کو لے جانے والے لانگ مارچ 2 سی راکٹ نے جمعرات کی صبح 6 بجکر 53 منٹ (پاکستانی وقت کے مطا بق صبح سویرے 3 بجکر 53 منٹ ) پر اڑان بھری۔

سیٹلائٹ طے شدہ مدار میں داخل ہوچکا ہے۔ یہ سیٹلائٹ وزارت ہنگامی اقدامات اور وزارت حیاتیات وماحولیات کے زیراستعمال ہوگا۔

ایس بینڈ ریڈار سے 5 میٹر ریزولوشن تصویری ڈیٹا حاصل کرکے یہ سیٹلائٹ آفات کی روک تھام، اس میں تخفیف ، راحت اور ماحولیاتی تحفظ میں معاونت فراہم کرے گا۔

چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن  نے کہا ہے کہ یہ قدرتی وسائل، آبی تحفظ، زراعت، جنگلات، زلزلوں اور دیگر شعبوں میں بھی خدمات مہیا کرے گا۔

یہ لانگ مارچ راکٹ کا سیریز کا 443 واں پرواز مشن تھا۔

 

چین کے شمال صوبہ شنشی میں واقع تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک لانگ مارچ 2 سی راکٹ  آفات میں کمی، ہنگامی اقدامات اور ماحولیات کی نگرانی کرنے والا نیا سیٹلائٹ ایس ۔ ایس اے آر 01 لیکر روا نہ ہو ر ہا ہے۔ (شِنہوا)

چین کے شمال صوبہ شنشی میں واقع تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک لانگ مارچ 2 سی راکٹ  آفات میں کمی، ہنگامی اقدامات اور ماحولیات کی نگرانی کرنے والا نیا سیٹلائٹ ایس ۔ ایس اے آر 01 لیکر  روانہ ہو رہا ہے۔ (شِنہوا)

چین کے شمال صوبہ شنشی میں واقع تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک لانگ مارچ 2 سی راکٹ  آفات میں کمی، ہنگامی اقدامات اور ماحولیات کی نگرانی کرنے والا نیا سیٹلائٹ ایس ۔ ایس اے آر 01 لیکر روانہ ہو رہا ہے۔ (شِنہوا)

چین کے شمال صوبہ شنشی میں واقع تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک لانگ مارچ 2 سی راکٹ  آفات میں کمی، ہنگامی اقدامات اور ماحولیات کی نگرانی کرنے والا نیا سیٹلائٹ ایس ۔ ایس اے آر 01 لیکر روانہ ہو ر ہا ہے۔ (شِنہوا)