• Dublin, United States
  • |
  • May, 13th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے مین لینڈ سے ہانگ کانگ ، مکاؤ کے دوروں کیلئے سہولتی پالیسیاں متعارف کرادیںتازترین

April 28, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین نے اپنی مین لینڈ  کے عوام کو ہانگ کانگ اور مکاؤ کے دوروں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے متعدد پالیسیوں کا اعلان کیا ہے۔

چین کی قومی امیگریشن ایڈمنسٹریشن (این آئی اے) نے اتوارکو اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  کہ ان سہولتی اقدامات میں ایگزٹ اور انٹری دستاویزات کے لیے درخواستوں کے ذرائع کو متنوع بنانے سمیت درخواست کے طریقہ کار کو بہتر بنانا اور قیام کی مدت میں توسیع شامل ہے۔

 این آئی اے کے مطابق یہ سہولتی اقدامات 6 مئی سےنافذالعمل ہوں گے۔