• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے اپنی 20 کمپنیوں پرامریکی پابندیوں کومسترد کردیاتازترین

May 09, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین نے روس کی عسکری- صنعتی اور توانائی شعبے کی ترقی میں مبینہ معاونت کرنے پر 20 چینی کمپنیوں پر حالیہ امریکی پابندیوں کی بھرپورمخالفت کی ہے۔

 وزارت تجارت کے ترجمان ہی یادونگ نے جمعرات کوایک بریفنگ میں بتایا کہ چین  نے ہمیشہ بین الاقوامی قانون کی کمزور بنیاد اوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر ایسی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کی ہے۔ ترجمان  نے کہا کہ یہ دباو اورمعاشی جبرکا ایک معمول کا اقدام ہے،امریکہ نے روس کی نام نہاد معاونت کی وجہ سے چینی فرموں پر پابندیاں عائد کی ہیں اور ساتھ ہی اپنے مفادات میں ماسکو کے ساتھ تجارت کو برقرار رکھا ہوا ہے۔