• Dublin, United States
  • |
  • May, 13th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،مذہبی امورکے قومی ادارے کے سابق ڈائریکٹرکے خلاف رشوت ستانی مقدمےکی سماعتتازترین

April 25, 2024

شین یانگ(شِنہوا)چین کے مذہبی امورکے قومی ادارے کے سابق ڈائریکٹرکوئی ماؤہوکے خلاف شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر شین یانگ کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں رشوت ستانی مقدمےکی سماعت ہوئی۔  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈپارٹمنٹ کے سابق نائب سربراہ کوئی ماؤہوپر رشوت لینےکا الزام عائد کیا گیا ہے۔  استغاثہ کے مطابق، 2007 سے 2023 تک،کوئی نے منصوبوں کے ٹھیکے، فنڈز کی تقسیم اور عہدوں کے انتخاب جیسے معاملات میں دوسروں کی مدد کرنے کے لیے اپنے مختلف عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھایا،جن میں یوننان میں صوبائی اور میونسپل عہدے بھی شامل ہیں۔اس کے بدلےمیں ملزم نے1کروڑ4لاکھ 30ہزاریوآن (تقریباً14لاکھ 70ہزارڈالر) سے زیادہ مالیت کی  نقد رقم اور قیمتی اشیاء وصول کیں۔