بیجنگ (شِنہوا) چین کی ملبوسات کی صنعت نے رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران محصولات، منافع اور برآمدات کے لحاظ سے مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا ہے ۔
وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے 13 ہزار 155 ملبوسات کے بڑے کاروباری اداروں کی مشترکہ جاری آمدنی اس عرصہ کے دوران 10 کھرب 80 ارب یوآن (تقریباً 148.85 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 2.2 فیصد زیادہ ہے۔
ان کمپنیوں نے جنوری تا ستمبر کےعرصہ کے دوران 49.6 ارب یوآن کا مجموعی منافع کمایا جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 1.8 فیصد زیادہ ہے۔
ان اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصہ کے دوران اس شعبے کی ملبوسات کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد بڑھ کر 118.5 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں ۔