• Dublin, United States
  • |
  • May, 12th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں مارچ کے دوران بجلی کی پیداور میں 2.8 فیصد اضافہتازترین

April 22, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین میں مارچ 2024 کے دوران بجلی پیدا کرنے والے بڑے اداروں کی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 2.8 فیصد اضافہ ہوا۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ ان کمپنیوں کی بجلی کی مجموعی پیداوار 747.7 ارب کلو واٹ آور تک پہنچ گئی۔

شمسی توانائی کی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 15.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ہوا سے بجلی کی پیداوار 16.8 فیصد بڑھ گئی۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق حرارت اور پن بجلی کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 0.5 فیصد اور 3.1 فیصد اضافہ ہوا۔