• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں قومی سطح پرثقافتی صنعت کےعملی نمائشی مراکزکی تعداد384ہوگئیتازترین

March 26, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے 219 نئے کاروباری اداروں کو قومی سطح پرثقافتی صنعت کے عملی نمائشی مراکزقراردیا ہے جس سےملک میں ایسے نمائشی مراکز کی تعداد384 ہو گئی ہے۔

وزارت ثقافت وسیاحت کے مطابق 2023 کے اختتام تک، ان 384  عملی نمائشی مراکزکے مجموعی اثاثوں کی مالیت 55کھرب یوآن(تقریباً775ارب27کروڑ امریکی ڈالر)تک پہنچ گئی تھی ۔ ان کاروباری اداروں کے ملازمین کی تعداد تقریباً 5لاکھ 7ہزار اورمجموعی آمدنی گزشتہ سال کے آخر تک13کھرب  یوآن سے تجاوز کر گئی تھی۔

وزارت کے مطابق،ان  اداروں نے جدت کےفروغ ، تخلیقی اور عمدہ روایتی چینی ثقافت کی جدید ترقی سمیت اقتصادی اور سماجی ترقی کی خدمت جیسے شعبوں میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔