• Dublin, United States
  • |
  • May, 19th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں یوم مئی تعطیلات کے دوران 84 لاکھ 70 ہزار افراد کی آمدورفت ریکارڈتازترین

May 06, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین بھر میں سرحدی معائنہ ایجنسیوں کے ذریعے اتوار کو ختم ہونے والی یوم مئی کی 5  روزہ تعطیلات کے دوران تقریباً 84 لاکھ 70 ہزار افراد کی آمدورفت ہوئی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 35.1 فیصد زائد ہے۔

قومی امیگریشن انتظامیہ کے مطابق 3 مئی کو آمدورفت کی یومیہ تعداد عروج پر تھی اور اس روز 18 لاکھ سے زائد دورے ہوئے جو ایک ریکارڈ ہے۔

ان دوروں میں مین لینڈ کے مسافروں نے 47 لاکھ 70 ہزار دورے کئے۔ ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے مسافروں نے 29 لاکھ 20 ہزار دورے کئےجبکہ 7 لاکھ 79 ہزار دورے بیرون ملک سے آئے مسافروں کے تھے۔

قومی امیگریشن انتظامیہ کے مطابق ان تینوں کی تعداد میں ایک برس قبل کی نسبت نمایاں اضافہ ہوا جو بالترتیب 38 فیصد ، 20.8 فیصد اور 98.7 فیصد رہا۔