• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں آن لائن آڈیو ویژوئل صارفین کی تعداد1ارب سے تجاوز کرگئیتازترین

March 27, 2024

چھنگ دو(شِنہوا)چین میں دسمبر 2023 تک آن لائن آڈیو ویژوئل صارفین کی تعداد 1ارب سے تجاوز کرگئی تھی،جن میں سے تقریباً 98.3 فیصد نے انٹرنیٹ سے آڈیو ویژوئل خدمات استعمال کیں۔

چین کی انٹرنیٹ آڈیو ویژوئل سروس کی ترقی کے بارے میں سالانہ رپورٹ بدھ کو جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں جاری  11ویں چائنہ انٹرنیٹ آڈیو اینڈ ویڈیو کنونشن کے دوران جاری کی گئی۔رپورٹ کے مطابق  صرف 2023 میں، چین کی  مختصر ویڈیو، لائیو سٹریمنگ، آڈیو اور دیگر شعبوں سمیت آن لائن آڈیو ویژوئل انڈسٹری کا مارکیٹ حجم 11کھرب50ارب یوآن سے زائد کے ساتھ پہلی بار10کھرب یوآن(تقریباً 141 ارب ڈالر) سے تجاوز کر گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ  دسمبر2023 تک، چین میں آن لائن شارٹ ویڈیواکاؤنٹس کی تعداد 1ارب 55کروڑتھی جن میں 1کروڑ50لاکھ سے زیادہ پروفیشنل لائیو اسٹریمرز تھے۔