• Dublin, United States
  • |
  • May, 11th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں جنوری تا مارچ 10.1 فیصد اضافہ ریکارڈتازترین

April 22, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی  کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں 2024 کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال کی نسبت 10.1 فیصد اضافہ ہوا۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کےاعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران کل 10لاکھ 30ہزارکمرشل گاڑیاں فروخت ہوئیں جن میں 9 لاکھ 19 ہزار ٹرک اور 1 لاکھ 14ہزار کوچز شامل ہیں۔

گزشتہ سال کی نسبت ٹرکوں اور کوچز کی فروخت میں بالترتیب 9.7 فیصد اور 13.6 فیصد اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق چین کی کمرشل گاڑیوں کی برآمدات گزشتہ سال اسی عرصے کی نسبت 27.5 فیصد اضافے کے ساتھ2لاکھ14ہزار یونٹس تک پہنچ گئیں۔