بیجنگ (شِنہوا) چین کی ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار میں رواں سال اگست کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔
قومی ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق اگست میں صنعتی پیداوار میں ماہانہ بنیادوں پر گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.32 فیصد اضافہ ہوا۔ صنعتی پیداوارمیں کم از کم 2کروڑ یوآن (تقریباً28لاکھ 20ہزار ڈالر) کی سالانہ کاروباری آمدنی رکھنے والے کاروباری اداروں کی سرگرمیوں کی پیمائش کی جاتی ہے۔