• Dublin, United States
  • |
  • May, 13th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی صحت خواندگی 2023 میں1.92 فیصد اضافے سے29.7 فیصد تک پہنچ گئیتازترین

April 24, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی صحت کے شعبے میں خواندگی کی شرح مسلسل اضافے سے 2023 میں 29.7 فیصد تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.92 فیصد زیادہ ہے۔

قومی صحت کمیشن ( این ایچ سی ) کے ایک سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چینی شہری باشندوں میں صحت کی خواندگی 33.25 فیصد  اور دیہی علاقوں میں 26.23 فیصد تھی جن میں بالترتیب 1.31 اور 2.45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

صحت کی خواندگی معاشی اور سماجی ترقی اور لوگوں کی صحت کی سطح کا ایک اہم اشاریہ ہے۔

این ایچ سی نے حفاظت اور ابتدائی طبی امداد، طبی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ دائمی اور متعدی بیماریوں سے بچاؤ اور کنٹرول سمیت صحت سے متعلق مسائل کے بارے میں لوگوں کی آگاہی کی بنیاد پر شعبہ صحت میں خواندگی کی نگرانی کی ہے۔