• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی ریڈ کراس سوسائٹی کی 120ویں سالگرہ منائی گئیتازترین

May 08, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی ریڈ کراس سوسائٹی (آر سی ایس سی) کے  قیام کی 120ویں سالگرہ منائی گئی۔اس حوالے سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن نائب وزیر اعظم لیو گوژونگ نے تقریب میں شرکت اور اظہار خیال کیا۔ لیو نے انسانی جانوں اور صحت کے تحفظ، انسانی وقار کو برقرار رکھنے، انسانی ہمدردی کے جذبے کو فروغ اور امن اور ترقی کے مقصد میں پیش رفت کے حوالے سے گزشتہ 120 سالوں میں آرسی ایس سی کی اہم کامیابیوں کوسراہا۔

انہوں نے آرسی ایس سی پر زور دیا کہ وہ  مستقبل کے نئے سفر میں پارٹی کی مجموعی قیادت کو ہمیشہ  برقرار اور انسانی خدمات کو بھرپور طریقے سے انجام دیتے ہوئے ایک عظیم ملک کی تعمیر اور تمام حوالوں سے قومی تجدید  کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔