• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی مالیاتی آمدنی 173 کھرب 40 ارب یوآن تک پہنچ گئیتازترین

November 18, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کی مالیاتی آمدنی سال  2022 کے پہلے 10 ماہ  کے دوران تقریباً 173 کھرب 40  ارب یوآن (تقریباً 24  کھرب60  ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی ہے ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے   جاری کردہ اعداد و شمار  کے مطابق گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں یہ اعداد و شمار 4.5 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتے ہیں ۔

مالیاتی آمدنی میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کریڈٹ ریفنڈز کے اثرات کو منہا کرنے کے بعد  ایک سال پہلے کے مقابلے میں 5.1 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

مرکزی حکومت نے مالیاتی آمدنی میں تقریباً 80 کھرب  یوآن جمع کیے جو کہ 5.5 فیصد کم ہے جبکہ،  مقامی حکومتوں نے 93 کھرب   40 ارب یوآن جمع کیے جو کہ  3.6 فیصد کم ہیں۔

جنوری تا اکتوبر تک کے عرصہ کے دوران  ٹیکس آمدن  تقریباً 142 کھرب60ارب   یوآن  رہی جو کہ  گزشتہ سال کی نسبت  8.9 فیصد کم ہے۔

وزارت کے مطابق مالیاتی اخراجات گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.4 فیصد بڑھ کر تقریباً206  کھرب  30 ارب یوآن تک پہنچ گئے ہیں ۔