• Dublin, United States
  • |
  • May, 12th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی قدرتی گیس کی پیداوار میں جنوری تا مارچ 5.2 فیصد اضافہ ریکارڈتازترین

April 22, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی قدرتی گیس کی پیداوار 2024 کی پہلی سہ ماہی میں ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے اعداد و شمارکے مطابق ملک میں جنوری سے مارچ کے عرصے میں 63.2 ارب کیوبک میٹر قدرتی گیس کی  پیداوار ہوئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.2 فیصد زائد ہے۔

این بی ایس کے اعداد و شمار میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اس عرصے کے دوران چین کی قدرتی گیس کی درآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے تین ماہ میں کل 3 کروڑ27لاکھ 90ہزار  ٹن قدرتی گیس درآمد کی گئی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 22.8 فیصد زیادہ ہے۔