• Dublin, United States
  • |
  • May, 19th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی بندرگاہوں پر کارگواور کنٹینرز کی آمدورفت میں جنوری تا مارچ مسلسل اضافہتازترین

May 06, 2024

بیجنگ(شِـنہوا)چین کی بندرگاہوں پر کارگو اور کنٹینرز کی آمدورفت میں پہلی سہ ماہی  کے دوارن مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چینی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق  اس مدت کے دوران  ملک کی بندرگاہوں پر کارگو کی آمدورفت 4.09 ارب ٹن رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 6.1 فیصد زیادہ ہے۔

ان بندرگاہوں پر غیر ملکی تجارتی کارگو کی ترسیل گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.5 فیصد بڑھ کر تقریباً 1.31 ارب ٹن ریکارڈ کی گئی۔

اسی عرصے  کے دوران چین کی بندرگاہوں کے ذریعے20 فٹ مساوی 7 کروڑ 67 لاکھ30 ہزار یونٹس(ٹی ای یوز)کنٹینرز کی آمد ورفت ہوئی جو گزشتہ  سال کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ  ہے۔