• Dublin, United States
  • |
  • May, 11th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی اعلیٰ مقننہ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس شروع،مختلف قوانین پر نظرثانی ایجنڈے میں شاملتازترین

April 23, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی اعلیٰ مقننہ، 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی نے متعدد مسودہ قوانین اور قانون پر نظرثانی کے لیے منگل کو اپنے نویں اجلاس کا آغاز کیا۔

اجلاس کے ایجنڈے میں تعلیمی ڈگریوں کے قانون کے مسودے کا جائزہ لینے سمیت ٹیرف قانون کا مسودہ، قومی دفاعی تعلیم کے قانون میں ترمیم کا مسودہ، اکاؤنٹنگ قانون میں ترمیم کا مسودہ، شماریات کے قانون میں ترمیم کا مسودہ، توانائی کے قانون کا مسودہ، جوہری توانائی کے قانون کا مسودہ اور اینٹی منی لانڈرنگ قانون میں ترمیم کے مسودے سمیت  دیگر بلز کے جائزے شامل ہیں۔