• Dublin, United States
  • |
  • May, 17th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،کاغذ سازی صنعت میں پہلے دو ماہ کے دوران مستحکم ترقیتازترین

May 02, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین میں کاغذ سازی کی صنعت میں رواں سال کے پہلے دو ماہ میں پیداوار، آمدنی اور منافع کے لحاظ سے مستحکم ترقی کا رجحان برقرار رہا۔

وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق، ملک میں مشین سے بنے کاغذ اور پیپر بورڈ کی پیداوار پہلے دو ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.9 فیصد اضافے سے 2کروڑ24لاکھ 20ہزار ٹن رہی۔

کاغذ بنانے والی بڑی کمپنیوں کی آپریٹنگ آمدنی گزشتہ سال سے 7.5 فیصد اضافے سے 213ارب55کروڑیوآن(تقریباً30ارب5کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی۔

کاغذ ساز کمپنیوں کامجموعی منافع 6ارب42کروڑیوآن تک پہنچ گیا،جو 2023 کی اسی مدت کے مقابلے میں 336.7 فیصد زیادہ ہے۔