• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کمی کا اعلانتازترین

August 23, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین نے بدھ سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 205 یوآن (تقریباً 29.92 ڈالر) فی ٹن اور ڈیزل کی قیمت میں 200 یوآن فی ٹن کمی کی جائے گی۔قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں 50 یوآن فی ٹن سے زیادہ  آںے والی تبدیلی اگر10 دنوں تک برقرار رہتی ہے، تو چین میں تیل اور ڈیزل جیسی ریفائنڈ آئل مصنوعات کی قیمتوں میں  اسی کے مطابق ردوبدل کیاجاتا ہے۔